نئی دہلی،3جون(ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم، جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سابق صدر شرد یادو، مرکزی وزیر سریش پربھو اور پیوش گوئل، مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو یادو کی بیٹی میسا بھارتی آج راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
start;">مسٹر چدمبرم اور مسٹر گوئل مہاراشٹر سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
ان کے علاوہ مہاراشٹر سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل، شیوسینا کے سنجے راوت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈاکٹر وکاس مهاتمے اور ونے سہسروبدھے بھی بلامقابلہ منتخب ہوکر راجیہ سبھا پہنچ گئے ہیں۔